9 جولائی 2014 - 19:46
غزہ پٹی پر صہیونی حملے کی تازہ رپورٹ+ تصاویر

چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ پٹی پر ہونے والے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں ۲۵۰ افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ پٹی پر ہونے والے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں ۲۵۰ افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اسلامی مزاحمت کی طرف سے تل ابیب پر داغے گئے میزائیلوں سے صہیونیوں کے اندر شدید خوف و ہراس کی لہر پیدا ہو گئی ہے۔
سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کے میزائلوں کے خوف سے ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب چھوڑ دیا ہے تل ابیب سے بھاگتے ہوئے صہیونیوں کی تصاویر اور ویڈیو کلیپ اس بات کے گواہ ہیں کہ صہیوںیوں کے اندر اسلامی مزاحمت کے حملوں کا سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
اسرائیل نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ۱۴۷ میزائیل غزہ پٹی سے اسرائیلی شہروں کی طرف داغے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲